ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / الحاج قمر الاسلام کوکرناٹک کی وزارتی کابینہ میں شامل کرنے کا مطالبہ

الحاج قمر الاسلام کوکرناٹک کی وزارتی کابینہ میں شامل کرنے کا مطالبہ

Mon, 25 Jul 2016 15:24:17  SO Admin   S.O. News Service

گلبرگہ کے کانگریسی وفد کی آسکر فرنانڈیس اور محسنہ قدوائی سے ملاقات
گلبرگہ25جولائی(ایس او نیوز )مسٹر محمد اصغر چلبل صدر نشین گلبرگہ اربن ڈیولوپمینٹ اتھارٹی کی قیادت میں 23جولائی کو گلبرگہ کے نمائیندہ کانگریسی قائدین کے ای وفد نے دہلی میں ممتاز کانگریسی قائد و اے آئی سی سی کے جنرل سیکریٹیری مسٹر آسکر فرناڈیس اور کانگریس کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کی رکن محترمہ محسنہ قدوائی رکن پارلیمینٹ سے ان کی رہائش گاہوں جنتر منتر روڈ اور لودھی روڈ نئی دہلی پر جاکر ملاقات کی ۔ارکانوفدنے ان کانگریسی قائدین سے نمائیندگی کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کرناٹک کی وزارتی کابینہ میں ممتاز عوامی و قومی قائد الحاج قمر الاسلام کو دوبارہ شامل کیا جائے ۔ ارکان وفد نے کہا کہ وہ الحاج ڈاکٹر قمر الاسلام کو شخصی طور پر جانتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ملک اور قوم کے علاوہ ریاست کرناٹک اور کانگریس پارٹی کے لئے الحاج قمر الاسلام کی خدمات نہایت اہمیت رکھتی ہیں ۔ انھوں نے کہا کرناٹک کی وزارتی کابینہ میں حالیہ ردو بدل کے موقع پر ان کا ریاستی کابینہ سے اخراج کرناٹک کے عوام ،اقلیتی طبقات کے علاوہ غریب و پسماندہ طبقات کے لئے نہایت غم و افسوس کا سبب ہے، یہ بڑی ناانصافی ہے ۔ کئی ایک کانگریسی قائیدین ، کانگریس عہدہ داران اورکانگریسی کارکنان کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے قائیدین بھی الحاج قمر الاسلام کی بے لوث عوامی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں ۔ریاستی کابینہ میں الحاج قمر الالاسلام کو دوبارہ شامل نہ کئے جانے پر اپنے تو اپنے غیروں نے بھی حیرت و استعجاب کا اظہار کیا ہے۔ 
سینئیر کانگریسی قائیدین مسٹر آسکر فرنانڈیس اور محترمہ محسنہ قدوائی نے گلبرگہ کے ارکان وفدسے کہا کہ انھوں نے تسلیم کرلیا ہے کہ الحاج قمر لاسلام صاحب کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ انھوں نے تیقن دیا کہ الحاج قمر الاسلام کی کرناٹک کی وزارتی کابینہ میں دوبارہ شمولیت کا معاملہ تمام تر تفصیلات کے ساتھ وہ صدر کانگریس محترمہ سونیا گاندھی اور اعلی ٰ کانگریسی قائدین کے سامنے رکھیں گے ۔ اس موقع پر گلبرگہ کے سابق مئیرس جناب ممحمدزاہد، بھیم ریڈی پاٹل، ابو بھائی چیرمین، زاہد صدر اقلیتی ضلع کانگریس کمیتی اقلیتی سیل ،واحد علی فاتحۃ خوانی، ایچ کنک گیری صدر نشین ہیلتھ کمیٹی، رکن مائینارٹی کمیشن کرناٹک جناب عادل سلیمان سیٹھ، رفیق حسین ابو صدر سٹی مائینارٹی سیل کانگریس کمیٹی ، لال احمد سیٹھ سابق صدر نشین کارپوریشن کمیٹی ، قائد کانگریس نجم الاسلام احمر، کارپوریٹر شیخ اجمل گولہ، ڈاکٹر انیل ریڈ سن ممبر کرسچن کونسل، شرنبسپا گودی رکن اے پی ایم سی و دیگر اس وفد میں شامل تھے ۔ 


Share: